آئین پاکستان کی حدود میں رہتے ہوئے ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیاجائیگا، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جامع طریقہ کار اختیار کیا جائے گا

نومنتخب وزیراعلیٰ جام کمال کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 19 اگست 2018 20:30

کوئٹہ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی حدود میں رہتے ہوئے ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیاجائیگا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جامع طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں حلف برداری کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس ، لیویز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اسٹرکچر کو مذید بہتر کرنا ہے۔

گڈ گورننس، تعلیم ، صحت اور پانی کی فراہمی پر توجہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ ایک سوال پر وزیراعیٰ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں اور اداروں کی کوششوں کی بدولت بہت سے بھٹکے ہوئے لوگ قومی دھاریمیں شامل ہوئے ہیں۔ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں