نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر اورسلامی پیش کی

اتوار 19 اگست 2018 23:30

․ کوئٹہ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) بلوچستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے حلف برداری کے بعد جب وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے تو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

نو منتخب اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر، آئی پولیس محسن حسن بٹ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء ، کارکن اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں ضلع لسبیلہ اور صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے جام کمال خان کو وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں