سیکرٹری حیوانات کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کیلئے ابتک لائے گئی155382جانوروں کو کانگو وائرس کنٹرول کا سپرے کیا گیا

اتوار 19 اگست 2018 23:30

کوئٹہ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سیکرٹری محکمہ امور حیوانات ڈاکٹر محمد اکبر حریفال کی خصوصی ہدایات کے تحت ضلع کوئٹہ کے تمام سرکاری منڈیوں اور کچھ دیگر عارضی منڈیوں میں عید الاضحی کے لیئے لائے گئے تمام جانوروں پر کا نگو وائیر اس کنٹراول اسپرے،کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی ڈائر یکٹر لاائیو سٹاک کوئٹہ ڈسٹرکٹ ڈاکٹر جمعہ خان با بر کی زیر نگرانی جاری ہے اب تک 155382تک جانوروں پر کانگو وائیرس کنٹراول سپرے وعلاج کے ساتھ ساتھ بیمار جانوروں کا علا ج کیا جارہاہے ۔

دیگر اضلا ع سے کوئٹہ لا ئے جا نے والے جانوروں کو داخلے سے پہلے بلیلی چیک پوسٹ درخشاںاس کے بعد بکر ا منڈی میں لائے جانے کے بعد دوبارہ اسپرے کیا جاتا ہے پھر بھی خرید ے گئے یا گھر میں موجو د جانور کے مشکوک ہونے کی صورت میں کسی بھی سرکاری منڈی یا میکا نگی روڈ گھو ڑا سپتا ل لے جاکردوبارہ اسپرے کروائیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں قربانی کے جانورذبح کرتے وقت موجو د افر اد منہ اور ناک پر ماسک کے ساتھ چشمہ اورہاتھوں پر دستا نے چیڑ ھائیں کیونکہ اگر خون نکلتے وقت اور پہلی بار جانور کا پیٹ کھولتے وقت واٹرسے نجات کی شکل میںہوا میں شامل ہونے کے امکا نات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔

لہذا احتیا ط سے کام لیا جائے ۔زنج شدہ جانورکا گوشت ٹھنڈ ا ہونے کے بعد موجو د وائیرس خود نجود مر جاتا ہے۔اس کے بعد بیماری کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں