بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کا ایف اے /ایف ایس سی ضمنی امتحانات2018 کے لئے تاریخ اور امتحانی فیس کے شیڈول کا دوبارہ اعلان

پیر 20 اگست 2018 23:40

کوئٹہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ ایک تصیح کے مطابق ایف اے /ایف ایس سی ضمنی امتحانات2018 کے لئے تاریخ اور امتحانی فیس کے شیڈول کا دوبارہ اعلان کیا گیا ہے جبکہ باقی شرائط اسی طرح لا گوہوں گے ۔

(جاری ہے)

جسکے مطابق بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2018 جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کیساتھ امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے 21ستمبر2018 اوردو گنا فیس کیساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2018 مقرر کی گئی ہے 28 ستمبر 2018 کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا ۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹس گروپ کیلئے امتحانی فیس 2200روپے جبکہ سائنس گروپ کے لئے 2400 روپے فیس مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ فیل شدہ امیدواروںکیلئے صرف ایک مضمون کیلئے اصل فیس کی آدھی فیس مقرر کی گئی ہے جس میں آرٹس گروپ کیلئے 1100 روپے اورسائنس گروپ کے لئے صرف ایک مضمون کے لئے 1200 روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ ایف اے /ایف ایس سی ضمنی امتحان 2018 کا 16 اکتوبر 2018 سے آغاز ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں