بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے نظامت اعلیٰ صنعت و تجارت میں رجسٹریشن آفیسر کے لئے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیر 20 اگست 2018 23:40

کوئٹہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق نظامت اعلیٰ صنعت و تجارت میں رجسٹریشن آفیسر ( بی۔

(جاری ہے)

16) کی آسامی کے لئے کمیشن کے تحت 5جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے تحریری امتحان میں امراقبال ولد غلام مصطفی، عبدالعلی ولدمیر احمد خان ، حبیب اللہ ولد محمد یعقوب ، عنایت اللہ ولد غوث بخش ، محمد ہمایوں ولد غلام محی الدین ، محمد ادریس ولد حاجی رضامحمد ، محمد وقار ولد لعل محمد ، محمد وسیم ولدمحمد خان ، محمد زمان ولدمحمد بخش ، منور عنایت ولد عنایت اللہ ، نواب علی ولد عبدالسلام ، سیف اللہ ولدمحمد یعقوب اور شمشیر ولد نعمت اللہ کامیاب قرار پائے ہیں ۔

کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تصدیق شدہ کاغذات ایک ہفتہ کے اندر اندر کمیشن کے ریکروٹمنٹ برانچ میں جمع کر ائیں ۔ امیدواروں کے انٹر ویوز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں