یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانا زندہ قوموں کی پہچان ہے قوم نے جوش و جذبے سے یوم آزادی منا کر ثابت کر دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرانی لعل جان موسیٰ خیل

پیر 20 اگست 2018 23:40

ْ کوئٹہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) یوم آزادی کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرن عبدالستارشیرانی میں ایک تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرانی لعل جان موسیٰ خیل ڈی ڈی ای او تعلیم خواتین ہید مسٹریس گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن شیرانی کے صدر بھٹو شیرانی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانا زندہ قوموں کی پہچان ہے قوم نے جوش و جذبے سے یوم آزادی منا کر ثابت کر دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سکول ہید مسٹریس اور اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے آئیے ہم سب ملکر عہد کریں کہ ملک کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرینگے انہوں نے طلبا سے حصول علم پر توجہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہے تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز ملی نغمے اور تقرریں کیں تقریب کے اختتام پر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر ظاہر شاہ عبدالرحیم داد خان اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی ڈی او تعلیم خواتین نے دس ہزار روپے اور بھٹو شیرانی نے پانچ ہزار روپے سکول کو دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں