وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے چھٹی والے دن بھی مصروف ترین دن گزارا

اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران سے ملاقاتیں اور مختلف محکموں کے بارے میں بریفنگ لی

منگل 21 اگست 2018 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر میر جام کمال نے چھٹی والے دن بھی مصروف ترین دن گزارا تفصیلات کے مطابق بروز منگل کو وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری سے اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سرپرست اعلیٰ اورسابقہ صوبائی وزیر سعید احمد ہاشمی، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نور محمد دمڑ،رکن قومی اسمبلی احسان شاہ ریکی، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رکن صوبائی اسمبلی میر ضاء اللہ لانگو سابقہ صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی، اور شہباز خان مندوخیل سے بھی ملاقاتیں کی اس کے علاوہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کی جس میں انہیں مختلف محکموں کے برائے میں بریفنگ دی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں