عید کی خوشیوں میں ہمیں غرباء و مساکین بھی ضرور یاد رکھنا ہوگا ،قاسم خان سوری

کیونکہ عیدالاضحی کا تہوار ہمیں قربانی ،یکجہتی ،ایثار اور ایک دوسرے سے اچھے سلوک کا درس دیتا ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

منگل 21 اگست 2018 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحی کے نیک لمحات ہمیں معاشرے کے تنگ دست اور کمزور طبقے کی مشکلات کو راحت میں بدلنے کا سبق سیکھاتی ہے عید کی خوشیوں میں ہمیں غرباء و مساکین بھی ضرور یاد رکھنا ہوگا کیونکہ عیدالاضحی کا تہوار ہمیں قربانی ،یکجہتی ،ایثار اور ایک دوسرے سے اچھے سلوک کا درس دیتا ہے انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکورٹی فورسز کے شہداء کی درجات کی بلدنی کیلئے دعا کی اور ان کی لواحقین کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کے پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے جس سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس کا وعدہ چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں قوم سے کیا ہے قاسم خان سوری نے کہاکہ عید الاضحی کے مبارکباد دنوں میں ہمیں ان شہداء کی قربانیوں کو بھی نہیں بولنا چاہئے جنہوں نے ملک کی سلامتی بقاء اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اپنی زندگیوں کے نظرانے پیش کیے انہوں نے فریضہ حج ادا کرنیوالے حجاج کرام کو بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں پائیدار امن خوشحالی اور ملک و قوم کی استحکام بقاء اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ عید الاضحی تقاضا کرتا ہے کہ ہم وطن عزیز کو خوشحال اور محفوظ بنانے کیلئے اپنے ذاتی ،فروعی اور سیاسی و قبائلی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی سوچ و فکر کا مظاہرہ کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں