عیدالاضحی ہمیں دوسروں کی خوشیوں کیلئے قربانی اور ایثار کا جذبہ اجاگر کرنے کا درس دیتی ہے ، محمد صادق سنجرانی

مذہبی فریضے کی ادائیگی کے دوران اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی اصل میں معاشرتی سطح پر ایثار کے فروغ کا ذریعہ ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام

منگل 21 اگست 2018 20:41

کوئٹہ +اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ عیدالاضحی ہمیں دوسروں کی خوشیوں کیلئے قربانی اور ایثار کا جذبہ اجاگر کرنے کا درس دیتی ہے ،مذہبی فریضے کی ادائیگی کے دوران اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی اصل میں معاشرتی سطح پر ایثار کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ عیدالاضحی ہمیں دوسروں کی خوشیوں کے لیے قربانی اور ایثار کا جذبہ اجاگر کرنے کا درس دیتی ہے۔ اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے دوران اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی اصل میں معاشرتی سطح پر ایثار کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر صحیح طور پر عمل درآمد اور اردگرد کے لوگوں سے بھلائی کا فریضہ ذہن نشین کرنا چاہیے اور یہ ایک عظیم موقع ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اپنے ذاتی مفادات کونظر اندا ز کرکے مسلم امہ اور پوری انسانیت کی بھلائی کی سوچ اپنائیں۔

اس فریضہ کی اصل روح جانوروں کی قربانی میں نہیں بلکہ دوسروں کے لیے اپنی ضروریات اور خواہشات کی قربانی میں پوشیدہ ہے ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اس مذہبی فریضے کی قبولیت اور اہل ایمان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں