سونمیانی میں ماہی گیروںکی لانچ ڈوبنے سے 2ماہی گیر جاں بحق جبکہ 15کو بچا لیا گیا

لاپتہ 5ماہی گیروں کی تلاش کا کام جای ہے، انسپکٹر محکمہ فشریز عبدالشکور

بدھ 22 اگست 2018 22:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) بلوچستان کے سونمیانی میں سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 2 ماہی گیر جاں بحق جبکہ 5کی تلاش کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر محکمہ فشریز عبدالشکور رونجھو نے بتایا کہ بدھ کو بلوچستان کے ساحلی علاقے سونمیانی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی لانچ تیز لہروں کے باعث ڈوبنے سے 2ماہی گیر جاں بحق اور 15کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتہ 5 ماہی گیروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لانچ میں 22ماہی گیرسوار تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں