بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں بی آر سی خضدار کا اہم کردار رہا ہے جو باعث فخر ہے،

بلوچستان کے طلباء میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، طلباء کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری

منگل 18 ستمبر 2018 17:01

بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں بی آر سی خضدار کا اہم کردار رہا ہے جو باعث فخر ہے،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) رڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں طلباء کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہارڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کے پروفیسر انعام اللہ مینگل کی قیادت میں پوزیشن ہولڈر مقرر و طالبعلم سمیع اللہ کامران نوراور دیگر پر مشتمل وفدسے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی سپیکر نے بلوچستان تقریری مقابلوں میں بی آر سی خضدارکے طالبعلم سمیع اللہ کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلبا ء میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے، صوبے کے طلبا کی بہتر رہنمائی سے طلبا تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کابہترمظاہرہ کر سکتے ہیں، بلوچستان کے طلبا ء نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ملک کی مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبا کی کامیابی کا اصل سہرا انکے اساتذہ کے سر ہے جو طلبا کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہے ہیں، بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں بی آر سی خضدار کا اہم کردار رہا ہے جو باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم پر توجہ دینے میں ہی ترقی و خوشحالی کا راز مضمر ہے شعبہ تعلیم موجودہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں