وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

منگل 18 ستمبر 2018 23:12

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جہاں انہیںمتعلقہ شعبہ کے انچارج کی جانب سے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، فرائض وافعال سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری شہریار تاج بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور سول سیکریٹریٹ کے تمام محکموں کے درمیان مربوط روابط کو مضبوط بناکر سرکاری امور کی انجام دہی میں بہتری لائی جائے بالخصوص عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کو بجھوایا جائے اور ان سے ہفتہ وار بنیاد پرپراگریس رپورٹ حاصل کی جائے اور مانیٹرنگ کے میکنزم کو فعال بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اخراجات کم سے کم سطح پررکھنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی کارکردگی بہتر ہو گی تو اس کے اثرات دیگر محکموں پر بھی مرتب ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی صفائی کی صورتحال کی بہتری اور درختوں اور پودوں کی نشوونما اور نگہداشت کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران واہلکاران کو محنت اورایمانداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں