کوئٹہ میں 10 محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح وعلموں کا جلوس اپنے مقررہ وقت پر علماء کرام کی قیادت میں برآمد

جلوس کے راستے میں آ نیوالی 168شاہراہیں ،گلیاں سیل 198عمارتوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات رہے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سینٹرول پولیس آ فس، ڈی آ ئی جی پولیس آ فس اور کمشنر آ فس میں قائم کنٹرول روم سے مانٹیرنگ کی گئی

جمعہ 21 ستمبر 2018 20:40

کوئٹہ۔ 21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 10 محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح وعلموں کا جلوس جمعہ کو اپنے مقررہ وقت پر امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سر براہ سید دائود آغا اور دیگر علماء کرام کی قیادت میں برآمد ہوا،ناصرالعزاء امام بارگاہ اور مرکزی جلوس امام بارگاہ پنجابی سے صج آ ٹھ بجے برآ مد ہوا۔

جلوس کے راستے میں آ نیوالی 168شاہراہیں گلیاں سیل 198عمارتوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات رہے۔ جلوس کے موقع پرشہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کی سیکورٹی کے لئے ایف سی ، پولیس ، اے ٹی ایف ، آر آر جی اور بلوچستان کانسٹیبلری کی7 ہزار آفیسران واہلکار تعینات کئے گئے جبکہ پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز کے اہلکار تعینات تھے۔

(جاری ہے)

جلوس کے روٹ پر آنیوالے تمام دکانوں، مارکیٹوں اور پلازوں کو سیل کیا گیا تھا اور جلوس کی نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی گئی۔10 محرم الحرام کا جلوس روایتی راستوں پرنس روڈ، آرٹ سکول روڈ، آرچر روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزاء پر اختتام پذیر ہو گیا کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا اور تمام محکموں کے آفیسران بھی جلوس میں موجود تھے جبکہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں اور عملے کو موجود رہنے کا کہا گیا تھا ۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جلوس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ جلوس کے روٹ پر 7 ہزاراہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔130سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سینٹرول پولیس آ فس ڈی آ ئی جی پولیس آ فس اور کمشنر آ فس میں قائم کنٹرول روم سے مانٹیرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 53 امام بارگاہ ہے اور 10 امام بارگاہ حساس ترین میں شمار کیا جا تا ہے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر مچھ سے آنیوالے جلوسوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور فضائی نگرانی بھی کی گئی ۔اس کے علاوہ بھی کوئٹہ شہر میں مختلف چیک پوسٹوں اور حساس ترین مقامات پر بھی پولیس تعینات کردی گئی ۔تا ہم پولیس اور سیکورٹی ادارے سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ ا نہوںنے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے بغیر پاس کے کسی بھی شخص کو جلوس کے اندر شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور جلوس کی نگرانی مانیٹرنگ مشترکہ قائم کئے گئے کنٹرول روم سے کی گئی۔ جلوس کے روٹ پر آنیوالی تمام دکانوں، مارکیٹوں کو گزشتہ روز دکانداروں کی موجودگی میں سرچنگ اور سوپنگ کے بعد سیل کیا گیا تھا جبکہ جلوس کے روٹ کی بھی سرچنگ اور سوپنگ کی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں