محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر صوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل ،سیاحت وثقافت عبدالخالق ہزارہ

اتوار 23 ستمبر 2018 16:00

کوئٹہ۔ 23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل ،سیاحت وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر صوبائی حکومت ،پولیس ،لیویز ،فرنٹیئرکور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری سمیت کوئٹہ کے شہریوں کی تعاون کی بدولت محرم الحرام کا پہلا عشرہ خیریت سے گزر گیا اور کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا جس کا کریڈیٹ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور مخلوط اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے ،یہ بات انہوں نے اتوار کو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،صوبائی مشیر کھیل ،ثقافت وسیاحت عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ماضی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارکٹ کلنگ کی گئی اب صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں امن وامان سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشین اور قلعہ سیف اللہ میں لیویز فورس کی جوانوں کی شہادت بزدلانہ عمل ہے حکومت جلد ان واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں