بلوچستان کے پشتون وبلوچ قوم کو قبائلی تنازعات نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 23 ستمبر 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے پشتون و بلوچ قوم کو قبائلی تنازعات نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔جانی نقصان کیساتھ زراعت ومعیشت بھی تباہ ہوگئی۔ نوجوانوں عورتوں سمیت قبیلے کے قبیلے ہجرت پر مجبوراوردربدرہوئے ۔امن جرگہ نے وہ کام شروع کیا جو امن محبت ترقی خوشحالی کا راستہ ہے ۔

قبائل سیاسی قبائیلی عمائدین اور علمائے کرام کو امن جرگہ کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔جماعت اسلامی امن جرگہ بلخصوص لالہ یوسف خلجی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انشاء اللہ امن جرگہ کی کوششوں کے بدولت علاقے میں قبائلی دشمنیاں ختم اور بھائی چارے وترقی اور خوشحالی کا دوردورہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلستان میں امن جرگہ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی ،قبائلی رہنما حضرت مولانا سید قطب الدین آغا،جماعت اسلامی قلعہ عبداللہ کے امیر قاری امداداللہ ،سید عبدالواجد آغا، سید معین الدین آغا،ڈاکٹر بسم اللہ سمیت علمائے کرام قبائلی عمائدین بھی موجودتھے ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہاخلاص نیک نیتی کی جدوجہدضروررنگ لائیگی اور گلستان وقلعہ عبداللہ کے بعد اس امن جرگہ کو بلوچستان کے دیگر علاقوں کا رخ کرنا چاہیے جو قبائلی جھگڑوں کی وجہ سے تباہ وبرباد ہیں ۔ بلوچستان وگلستان کو انہی قبائلی جھگڑوں نے تباہ کرکے رکھ دیا جو افراد قبائلی کو لڑانے کی سازش کرتے ہیں وہ دنیا وآخرت میں رسوا اور تباہ ہوں گے قبائل وعوام کاتصفیہ کرکے ان کے درمیان نفرتوں تعصبات کو ختم کرکے امن بحال کرنا سب سے بہترین کام ہیں اس کام میں جو جتنا بھی حصہ ڈال دیں آخرت میں اس کے مطابق بہت اجرملیگاقبائل کے درمیان نفرتوں ودشمنیوں کا خاتمہ کرنے والے انسانیت کو بچانے والے خیر خواہ قابل قدر لوگ ہیں امن جرگے کے افراد کومخلصانہ جدوجہد کرتے ہو اجر اللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہیے انشاء اللہ امن جرگے کی کوششیں ضرور رنگ لائیگی اور گلستان حقیقت میں گلستان بنے گا قلعہ عبداللہ میں کاکڑ،اچکزئی ،سید اورترین سمیت مختلف قبائل کی آپس میں اور ایک دوسرے کیساتھ معمولی معمولی تکرارپرشروع ہونے والی دشمنیوں نے ہزاروں قیمتی افراد کی جان اورمعیشت وزراعت سمیت تعلیم ومعاشرت تباہ کرکے رکھ دیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ امن جرگہ کی کوششوں میں سب ساتھ دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں