ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے

اتوار 23 ستمبر 2018 23:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ایرانی سیکیورٹی فورس نے اتوار کو پاک ایران سرحد تفتان کے قریب ضلع چاغی میں 149 مزید پاکستانی شہری لیویز فورس کے حوالے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ پاکستانی ورکرز اپنے ذریعہ معاش کیلئے ایران گئے تھے۔ زائد المعیاد سفری دستاویزات کی وجہ سے ایرانی سیکیورٹی فورسز نے انہیں مختلف علاقوں سے حراست میں لیا تھا۔ لیویز فورسز کے مطابق ڈی پورٹ کئے گئی149 افراد کو ابتدائی بوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں