والدین اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاو کے قطرے ضرورپلائیں تاکہ مستقبل کے معمار اپاہج ہونے سے بچ سکیں،صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ خان مری

منگل 25 ستمبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ خان مری نے کہا ہے کہ والدین اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاو کے قطرے ضرورپلائیں تاکہ مستقبل کے معمار اپاہج ہونے سے بچ سکیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جومعصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور بنادیتا ہے اور وہ بچے معاشرے سے کٹ کر رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک وائرس ہے جو بچوں کے جسم میں داخل ہوکر انہیں نقصان پہنچاتا ہے اور بچے زندگی بھر چلنے پھرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈونرز کے ساتھ ملکر ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے بھر پوراقدامات کر رہے ہیں جس کیلئے بلوچستان بھر میں پولیو مہم چلائی جاتی ہے جسکے دوران پیدائش سے لیکر5سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جاتے ہیں تاکہ بچوں کے جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوا اور پولیو کا وائرس ان پر حملہ نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ بچوں کو بار بار پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو ندگی بھر کیلئے اپاہج ہونے سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاو کے قطرے ضرورپلائیں اور پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بلوچستان کوپولیو فری بنایا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں