کوئٹہ: خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بارود مواد برآمد

ایف سی کی کارروائی میں اینٹی ٹینک سرنگیں، مارٹرشیل اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ، آئی ایس پی آر

بدھ 26 ستمبر 2018 18:05

کوئٹہ: خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بارود مواد برآمد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) کاہان کے قریب خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں بارودی مواد برمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کاہان کے قریب صورف میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی کی کارروائی میں اینٹی ٹینک سرنگیں، مارٹرشیل اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں