رکن اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کی گرفتاری قتل کے مقدمے میں ضمانت منسوخ پر عمل میں آئی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 ستمبر 2018 18:55

رکن اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) رکن اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کی گرفتاری قتل کے مقدمے میں ضمانت منسوخ پر عمل میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کی ضمانت منسوخ کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسداللہ خان نے قتل کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سی آئی اے تھانہ منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ احمد علی کوہزاد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انکی شہریت سے متعلق تحقیقات کے باعث انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کی گرفتاری قتل کے مقدمے میں ضمانت منسوخ پر عمل میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کی ضمانت منسوخ کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسداللہ خان نے قتل کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سی آئی اے تھانہ منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ احمد علی کوہزاد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انکی شہریت سے متعلق تحقیقات کے باعث انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں