کوئٹہ، کسٹم عملے نے سمگلنگ کی روک تھام کے دوران خصوصی کارروائیوں کے ذریعے ڈیڑھ کروڈ رپے مالیت کا ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل ٹرالر اور سینکڑوں کی تعداد غیر ملکی کمپنیوں کے موبائل فون قبضے میں لے لئے

بدھ 26 ستمبر 2018 19:48

کوئٹہ، کسٹم عملے نے سمگلنگ کی روک تھام کے دوران خصوصی کارروائیوں کے ذریعے ڈیڑھ کروڈ رپے مالیت کا ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل ٹرالر اور سینکڑوں کی تعداد غیر ملکی کمپنیوں کے موبائل فون قبضے میں لے لئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے سمگلنگ کی روک تھام کے دوران خصوصی کارروائیوں کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل سے لوڈ 22 ویلر ٹرالر اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف غیر ملکی کمپنیوں کے موبائل فون قبضے میں لے لئے تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم زبیر شاہ اور ڈپٹی کلیکٹر مقبول بلوچ کی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹس مقصود احمد درانی، اسلم خان کے ہمراہ کولپور چیک پوسٹ کے انچارج غلام حسین کھوسہ نے انسپکٹر اصغر خان اور صلاح الدین کھوسہ و دیگر عملے کے ہمراہ چیک پوسٹ 22 ویلر ٹرالر کو روک کر چیک کیا تو اس میں 65 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل لوڈ تھا قبضے میں لے لیا جس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے کسٹم حکام نے غیر ملکی فیوز کے خلاف مذکورہ کارروائی ایف ٹی او کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ہے اس کے علاوہ لکپاس چیک پوسٹ کے انچارج یوسف نوتیزئی اور انسپکٹر موسم خان اور فرید رند دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 219 غیر ملکی قیمتی موبائل فون قبضے میں لے لئے جن میں سم سنگ، میٹرولا، سونی اریکسن، پریا وٖغیرہ شامل ہیں جو قبضے میں لے لئے کسٹم ذرائع کے مطابق دونوں کارروائیوں میں قبضے میں لے گئے سامان اور ٹرالر کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے کلیکٹر کسٹم اشرف علی کا کہنا ہے کہ کسٹم کا عملہ سمگلنگ کے روک تھام کے لئے دن رات کوشاں ہے ہماری کوشش ہے کہ سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے اس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ سمگلنگ کے ناسور سے ملک کی معیشت کو پہنچنے والے نا قابل تلافی نقصان کو ہر صورت ختم کریں گے کیونکہ کسٹم کے عملے نے دن رات محنت کرکے سمگلروں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

اور بناتے رہیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں