بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 40کے ضمنی انتخابات میں بی این پی کے امیدوار اکبر مینگل نے 23742ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی

پیر 15 اکتوبر 2018 00:10

کوئٹہ۔14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 40خضدارکے ضمنی انتخابات میںغیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار اکبر مینگل نے 23742ووٹ لیکرکامیابی حاصل کرلی جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار میر شفیق مینگل نے 14512ووٹ حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 40کی نشست پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل کی جانب سے چھوڑنے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں