الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی41واشک سے متحدہ مجلس عمل کے زابد علی کی کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 15 اکتوبر 2018 22:34

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی41واشک سے متحدہ مجلس عمل کے زابد علی کی کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی41واشک سے متحدہ مجلس عمل کے زابد علی کی کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ،تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی41واشک سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارزابد علی ریکی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی بی 41سے کسی بھی امیدوار کی کامیابی کا نو ٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ دونوں حلقے کے دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ بھی کی گئی تھی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں