ْکوئٹہ ،قبائلی تنازعات پشتون افغان وطن کا سب سے سنگین اور حل طلب مسئلہ ہے ،حاجی جلیل خان

منگل 16 اکتوبر 2018 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) افغان قومی مومنٹ کے رہنما حاجی جلیل خان نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات پشتون افغان وطن کا سب سے سنگین اور حل طلب مسئلہ ہے جس کیلئے علما ء حق سیاسی و قبائلی مشران نے قباہلی خاندانی اور شخصی تنازعات کے خاتمے کیلئے غیر جانبدارانہ مخلصانہ اور بلاتفریق کردار ادا کرنا ہوگا جو ہر مومن مسلمان کا بنیادی فرض بنتا ہے بعض شر پسند اور خود غرض مفاد پرست عناصر ہر وقت قبائلی قومی وشخصی اور خاندانی تنازعات کو ہوا دینے کی موقع کے تلاش میں رہتے ہیں ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے ہی کسی بھی مسلے کا حل نکالا جا سکتاہے انہوںنے کہا کہ دنیا میں بڑی سے بڑی مسئلے اور تنازعے کا حل ٹیبل ٹاک سے ممکن بنایا جا سکتاہے بشرطیکہ فریقین کے درمیان در پردہ قوتیں برسر پیکار نہ ھو۔

(جاری ہے)

منافقانہ عزائم رکھنے والے عناصر کو کسی بھی مسلے یا تنازعے کے حل سے پہلے بے نقاب کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اے کیو ایم اپنی جدی جدوجہد اور بلاتفریق خدمت کو بروے کار لاتے ہوئے قبائلی قومی اور خاندانی و شخصی تنازعات کے حل کیلئے دن رات محنت کرے گی اور عوام کو دشمنیوں اور عداوتوں کی ناسور سے چٹکارا دیکر ایک پر امن معاشرے کی قیام کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی اور حق حقدار کو پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی جس کیلئے قبائلی مشران مخلصانہ اور غیر جانب دارانہ کردار ادا کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں