وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں بلوچستان میں ترقی و خوشحالی اور بہتری کیلئے کوشاں ہے،صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:48

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں بلوچستان میں ترقی و خوشحالی اور بہتری کیلئے کوشاں ہے،صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں بلوچستان میں ترقی و خوشحالی اور بہتری کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی سی ہاوس نوشکی میں ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن بدعنوانی کا داغ ہم نے دھونا ہے، انہوں نے ضلعی آفیسران کو سختی سے تاکید کی کہ وہ ٹیم ورک کی صورت میں کام کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں،ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کسی کو بھی اٹیچمنٹ کی اجازت نہیں اٹیچمنٹ پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والے ڈی اوز کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کوئی آفیسر نے ضلع سے باہر جانا ہے تو ڈپٹی کمشنر سے اجازت ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہے چاغی کی طرح نوشکی بھی میرا گھر ہے وقتا فوقتا نوشکی اور چاغی کا دورہ کرکے عوام کے مسائل جاننے اور انھیں حل کرنے کیلئے ہر سطح پر کوشش کرونگا انشاء ا للہ عوام جلد ہی بہتری محسوس کرینگے ،صوبائی وزیر خزانہ نے تمام ضلعی آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی مسائل کی تمام کوائف مکمل کرکے اپنے متعلقہ سیکرٹریز کی توسط سے مجھے بھجوا دیں تاکہ ہم آپ کے مسائل حل کرا سکیں میر عارف جان محمد حسنی نے نوشکی میں میرج ہال کی تعمیر کا وعدہ کیا اور نوشکی گریڈ سے ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی نوشکی اور چاغی میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کے فراہمی کیلئے ٹراما سینٹر کا قیام اور 50 بیڈ والی ہسپتال کی کام کو دوبارہ شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ رخشان ڈویژن کے قیام سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ڈویژن کے نان ڈیولپمنٹ کیلئے ساڈھے چار کروڈ روپے ریلیز کردی گئی اور کمشنر کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے دیگر آفیسران و عملہ کی تقرریاں عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بلوچ نے صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی کو نوشکی ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں