متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن (کل)کوئٹہ میں علماء کانفرنس سے خطاب کریں گے

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:12

متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن (کل)کوئٹہ میں علماء کانفرنس سے خطاب کریں گے
کوئٹہ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن (کل) جمعرات کو کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں علماء کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈرملک سکندر خان ایڈوؤکیٹ نے بدھ کو ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والے علماء کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور جے یو آئی کے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔کانفرنس کی سیکورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور جمعیت علماء اسلام کے انصار السلام پر مشتمل خصوصی دستے علماء کانفرنس کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں