چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینٹ کا اعلیٰ سطحی وفد گوادر پہنچ گیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:14

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینٹ کا اعلیٰ سطحی وفد گوادر پہنچ گیا
کوئٹہ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینٹ کا اعلیٰ سطحی وفد منگل کے روز گوادر پہنچ گیا ۔اس موقع پر چیئر مین سینٹر صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںرواں ماہ گوادر میں منعقدہ کثیر الملکی سینیٹرز کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا ء چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی ،چائنا اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین مین ڑونگ پاؤزوانگ نے گوادر بندرگاہ اور سی پیک منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں