پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا،

صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع میسر آئینگے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی کی’’ اے پی پی‘ سے با ت چیت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:36

پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا،
کوئٹہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحی ہے، محکمہ کی کارگردی کی مزید بہتر بنانے اور عوام کی خدمت میں کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی ،ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنائیں ، عوام کے مسائل حل اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا،صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع میسر آئینگے،پاک چین اقتصادی راہداری سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھلنے جا رہی ہیں، پورے ملک بالخصوص بلوچستان کے عوام تک راہداری کے ثمرات پہنچیں گے اور ہر شعبہ زندگی خاص طور سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو اس عظیم منصوبے کا پے پناہ فائدہ پہنچے گا گوادر بندر گاہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے جس سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اپنے علا قے کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوگا علا قے کی خد مت پہلے بھی کی ہے اور اب بھی کرتے گے انشاء اللہ علا قے کی دن رات تر قی کے لیے کوشش کرونگا ،انہوں نے ضلعی آ فیسران کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا ایمانداری اور اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ علا قے کو سہولیا ت میسر ہوں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کے پیشہ ورانہ استداد کو بڑھانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ، موجودہ صوبائی حکومت تعلیم یافتہ بلوچستان کے وعدے کی تکمیل میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی نے کہامیری کوشش ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت تعلیم اور دیگرسہولیا ت کی فراہمی کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا،ْوں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادر مستقبل کا عظیم الشان بندرگارہ ہے جو پورے خطے کے عوام کی قسمت بدلنے میں اہم ترین کردار ادا کرے گا،اقتصادی راہداری پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کوکو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا اس ،موقع پر جعفرآ باد گنداخہ کے سیاسی رہنما ء ڈاکٹر مولا نا خوشی محمد ،حاجی عبدالکریم ڈاکٹر عبدالغنی عمران خان اور دیگر نے بھی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی کو صوبائی وزیر بنے پر مبارکباد پیش کی اور جعفرآ باد گنداخہ کے مسائل پیش کئے جس پر صوبائی وزیرنے مسائل کے حل کے لیے بھر تعاون کی یقین دلا یا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں