برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 20اکتوبرکو اوستہ محمد،جھل مگسی، گرڈسٹیشنوں سے صبح8بجے تا شام 6بجے بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوئٹہ میں موجود 220KV انڈسٹریل گرڈسٹیشن میں بس بار (Bus Bar)پر ضروری کام کیلئے 21اکتوبر کو (بروزاتوار) سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس ،نیوا ور اولڈ پشتون آباد ، انڈسٹریل، شموزئی،پشتون آبادایکسپریس ،شاہنواز، محمدحسنی، کولپور، واسا، غازی I، IٰI، III، شیخ زید ، اولڈونیومیاں غنڈی، راڈار، شوکت،ایف جی ایس کالونی اور کمبیلا فیڈروں سے صبح8بجے سے رات 8بجے تک (12گھنٹہ ) بجلی بندہوگی نیز اسی روز سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار،جان محمد روڈ ، سمنگلی ایکسپریس، سریاب II، اولڈ سیٹلائٹ ٹائون اورچلتن فیڈروں سے صبح10بجے تا 12بجے د ن نیزاسی گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرصح9بجے سے 12بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے گلستان روڈفیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں