کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوںمیں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے 22اکتوبرکومری آبادگرڈسٹیشن کے طوغی روڈفیڈرصبح8بجے سے 11بجے تک نیز لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح9بجے سے 12بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف اورعالم خان فیڈرز سے صبح10بجے سے ایک بجے دن سریاب گرڈکے سریابI،IIاور جڑسا فیڈروں سے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ سریاب گرڈسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی۔

اسی طرح 23اکتوبرکومری آبادگرڈکے کے کانسی I،شیخ ماندہ گرڈکے خروٹ آبادفیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک نیز کوئٹہ سٹی گرڈکے مالک فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں