شیخ رشید نے مزید مہنگائی بڑھنے کا اشارہ دے دیا

مہنگائی بڑھنے پر عوام حوصلہ رکھیں،حالات بدلیں گے تو تمام ادارے معاشی طور پرمستحکم ہوں گے،ہمیں ورثے میں تباہ حال معیشت ملی،کبھی نہیں کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،مستقبل کی دنیا، فائبر، سائبر کی دنیا ہے،سیاست دان ساتھ نہ ہوتوکرپشن نہیں ہوسکتی۔وفاقی وزیرریلوے کی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اکتوبر 2018 15:25

شیخ رشید نے مزید مہنگائی بڑھنے کا اشارہ دے دیا
کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید مہنگائی بڑھنے کا اشارہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ حالات بدلیں گے تو تمام ادارے معاشی طور پر مستحکم ہوں گے،ہمیں ورثے میں تباہ حال معیشت ملی،کبھی نہیں کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، مستقبل کی دنیا ، فائبر، سائبر کی دنیا ہے،سیاست دان ساتھ نہ ہوتوکرپشن نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے آج کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں ورثے میں تباہ حال معیشت ملی ۔ کوئی کرپشن نہیں ہوسکتی جب تک سیاست دان ساتھ نہ ہو۔ ہم نے چوروں کو نہیں چھوڑنا۔ عوام بھی حوصلہ نہیں ہارے، مہنگائی بڑھے بھی کچھ عرصے بعد اچھے دن بھی شروع ہوں گے۔حالات بدلیں گے تمام ادارے معاشی طور پر مستحکم ہوں گے۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہا کہ بعض چور وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ سعد رفیق اورشاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ نوازشریف سے زیادہ شہباز شریف کوقصور وارسمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق قابل احترام ہیں۔ ہمیں جہیزمیں سابق حکومتوں نےادائیگی کیلئے کیا دیا؟ سراج الحق صاحب قابل احترام ہیں، نوازشریف، خاقان عباسی نے ہمیں جہیز میں کیا دیا۔

  انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کوفوری سزاملنی چاہیے۔ یہ ملک سے باہر جانے کیلئے عدالتوں میں جارہے ہیں۔ انہوں نے پھر واپس نہیں آنا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پہلے دن سے کہتا تھا لنگڑی اور اپاہج معیشت دی تو آئی ایم ایف جانا پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ ہم نے کہا تھا کہ دوست ممالک نے مدد نہ کی تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

لوٹی ہوئی دولت کیلئے بھی ریڑی والے کا استعمال کیا گیا۔ فالودہ والے کے اکاؤنٹ سے 2 کروڑ روے نکلے ہیں۔ میڈیا والے پتا کریں پیسے کہاں سے گئے؟ اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی جو دو بڑی جماعتوں نے پاکستان کیساتھ کی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ 50 دن میں ریلوے کی آمدن میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ تفتان کاعلاقہ ہمیشہ سے نظر اندازہوتا رہا ہے۔ ابھی ٹریک کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ملک میں ریل ترقی کرے گی تو ملک ترقی کرے گا۔ مستقبل کی دنیا ، فائبر ، سائبر کی دنیا ہے۔ پاکستان ریلوے کی کسی کچی بستی کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں