کوئٹہ سے گوادر ٹریک چلانا میر ی خواہش ہے ،

گوادر دنیا کی ترقی کا راستہ کھولنے میں مدد گار ثابت ہوگا،شیخ رشید

پیر 22 اکتوبر 2018 16:55

کوئٹہ سے گوادر ٹریک چلانا میر ی خواہش ہے ،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن چور مچائے شور کی سیاست کررہی ہے، سعد رفیق اور شاہدخاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ،یہ بات انہوں نے پیر کے روز کوئٹہ ائیر پور ٹ کے باہر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ ملک میں چلنے والی پانچ مال بردار گاڑیوں نے منافع نہیں دیا تو انہیں نجی شعبے کے حوالے کردیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ریڑھی بان اور خوانچہ فروشوں کا کندھا استعمال کیا ماضی کی حکومت کی کرپشن کے باعث حکومت کے پاس قرضے کی قسط دینے کے پیسے نہیں بچے ،وزیر اعظم عمران خان ملک کے مسائل کو حل کرنے کے عزم کیساتھ نکلے ہیں مشکل وقت میں ہمت نہیں ہارنی چاہیے ،ملک کو تباہ کرنے اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے حکومت پر باتیں بنانے والے یہ بھی تو دیکھیں کہ گزشتہ حکومت نے جہیز میں ہمارے لئے کیاچھوڑا ،عمران خان چور اور چوکیدار میں فرق کا نظام لارہے ہیں لنگڑی لولی معیشت میں دوستوں نے مدد نہ کی تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہیں،انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے زیادہ شہباز شریف معاشی مجرم ہیں جنہوں نے ایک کالعدم کمپنی کو لایا ماضی میں 21 کروڑ کے ریلوے انجن 42 کروڑ میں خرید کر ریلوے کا بیڑہ غرق کیا گیا ریلوے کی ترقی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا کیونکہ یہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے حکومت نے بلوچستان سے چلنے والی ریل گاڑیوں کے کرائے نصف کردیئے ہیں گودر کو ریل کے ذریعے منسک کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سے گوادر ٹریک چلانا میر ی خواہش ہے ،گوادر دنیا کی ترقی کا راستہ کھولنے میں مدد گار ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ یہ بھی دیکھا جائے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے جہیز میں کیا چھوڑا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں