کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان میں نیاپاکستان ہاسنگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کرد یا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:36

کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان میں نیاپاکستان ہاسنگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کرد یا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان میں نیاپاکستان ہاسنگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر میر ضیا لانگو اور ڈی جی نادرا بلوچستان کرنل ریٹائرڈ عابدالرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے وزیراعلی کو نادرا کے ذریعہ ہاسنگ پروگرام میں درخواست دینے کے طریقہ کار اور دیگرتفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے اس پروگرام کو ایک اچھا اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ اس کے ذریعہ بلوچستان کے عوام کو اپنی چھت حاصل کرنے کا موقع ملے گاجس کے لئے وہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں اور صوبائی حکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور معاونت کرے گی۔ بعدازاں وزیراعلی نے فیتہ کاٹ کر پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور نادرا موبائل وین کا معائنہ کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں