مچھ کے قریب پٹرول سے بھری وین اور ٹرک میں تصادم،

6 افراد جھلس کر جاں بحق ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی، آتشزدگی سے 3گاڑیاں اور پولیس چوکی خاکستر

منگل 23 اکتوبر 2018 13:12

مچھ کے قریب پٹرول سے بھری وین اور ٹرک میں تصادم،
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) مچھ کے قریب پٹرول سے بھری تیز رفتار وین بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ آنشزدگی کے نتجہ میں6 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کی صبح مچھ کے قریب کوئٹہ سبی شاہراہ پر پٹرول سے بھری وین تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکراگئی جس کے باعث آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت4 افراد پولیس سارجنٹ رب نواز، سارجنٹ خالق، سعید احمد اور محمد اخترجھلس کرزخمی ہوگئے۔

نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ پہنچادیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔آگ لگنے سے قریب سے گزرنے والی 3 گاڑیاں اور پولیس چوکی بھی جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ کے باعث کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوگئی ۔مقامی انتظامیہ نے فائر بریگیڈ کی مدد سے کئی گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں