کوئٹہ،پٹرول سے بھری وین کو حادثہ،

7 افراد جھلس کر جاں بحق حادثہ ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا،مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل

منگل 23 اکتوبر 2018 17:23

کوئٹہ،پٹرول سے بھری وین کو حادثہ،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) بلوچستان کے علاقے ضلع بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک وین، ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں2 سگے بھائیوں سمیت7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکرائی، جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افرادامداد علی، ممتاز علی، عبدالمالک موقع پرہی جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 افراد رب نواز اور عبدالخالق زخمی ہوگئے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مچھ کے اسپتال منتقل کیاآگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں پولیس کے مطابق وین میں موجود پیٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے واضح رہے کہ بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر اس طرح سینکڑوں واقعات رونما ہوئے تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی مگر ملزمان کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں