انسداد دہشتگردی عدالت کا صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران و دیگر کے خلاف دہشگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

منگل 23 اکتوبر 2018 17:23

انسداد دہشتگردی عدالت کا صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران و دیگر کے خلاف دہشگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کے خلاف مقدمات پر محفوظ فیصلہ سنادیااے ٹی سی کا صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران و دیگر کے خلاف دہشگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے اسپیشل ٹو غلام صدیق بازئی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران و دیگر کے خلاف دہشگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیااور صوبائی وزیر و دیگر کے خلاف تینوں مقدمات سیشن جج کی عدالت میں چلانے کا حکم بھی دیا سماعت کے دوران صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران اور ان کے بیٹے قاسم کھیتران و دیگر بحراست عدالت میں پیش ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران و دیگر کے خلاف قتل، غیر قانونی اسلحہ اور فراڈ کے تین مقدمات ہیں سرکار کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر تیمور شاہ نے مقدمات کی پیروی کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں