وزیراعلیٰ بلوچستان کا سوشل میڈیا پر کوئٹہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال بارے عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس

منگل 23 اکتوبر 2018 20:03

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سوشل میڈیا پر کوئٹہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال بارے عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوشل میڈیا پر کوئٹہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کے حوالے سے عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ بلدیات، میونسپل کارپوریشن اور کمشنر کوئٹہ کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں