وزیراعلیٰ بلوچستان کا مچھ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور متاثرین سے ہرممکن تعاون کرنے کی ہدایت

منگل 23 اکتوبر 2018 20:03

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مچھ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مچھ کے قریب رونما ہونے والے ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور حادثے کے متاثرین سے ہرممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے ہائی وے پولیس کو حادثات پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے اور گاڑی مالکان خاص طور سے بڑی گاڑیوں اور بسوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور رفتار کی حد کا پابند کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں