وزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیر اعظم سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کے لیے گیس نرخوں میں کمی کی درخواست

پیر 12 نومبر 2018 22:25

وزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیر اعظم سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کے لیے گیس نرخوں میں کمی کی درخواست
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کما ل نے وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کے لیے گیس نرخوں میں کمی کی درخواست کردی ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے پیر کے روز اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کے دور دراز علاقوں بلخصوص بلوچستان کے لئے گیس نرخوں میں کمی کریں کیونکہ بلوچستان کے لوگ منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ میں یہاں کے لوگ حرارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے پکانے اور روز کے مردہ استعمال کے لئے گیس بند نہیں کرسکتے لہذا گیس نرخوں میں کمی کر کے بلوچستان کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ دیگر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 4سے 7ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے اس لیے وہ گیس بند کرکے بھی زندگی بسر کر سکتے ہیں تاہم بلوچستان کی صورتحال مختلف ہے لہذا یہاں گیس کی اوستاً قیمت میں کمی کی جائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں