صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

بدھ 14 نومبر 2018 13:43

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر بدھ کوکوئٹہ پہنچ گئے صدر مملکت کے ہمراہ ،گورنربلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی گورنر سند ھ عمران اسماعیل، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کوئٹہ آ ئے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ ائرپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،صوبائی وزراء سمیت دیگر اعلی حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں