نئی ٹرینوں کے افتتاح اور ٹریک کی بحالی کے بعد چین اور دیگر ممالک سے معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان ریلوے کو سہارا ملے گا،

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 15:57

نئی ٹرینوں کے افتتاح اور ٹریک کی بحالی کے بعد چین اور دیگر ممالک سے معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان ریلوے کو سہارا ملے گا،
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم میں شیخ رشید احمد جیسے باصلاحیت اور تجربہ کار وزیرموجود ہیں جنہوں نے وفاقی حکومت کے 100دن پورے ہونے سے قبل ہی اپنے ٹارگٹ حاصل کرلیے ہیں۔بہت جلد ریلوے کا خسارہ ختم اور انہیں منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا۔نئی ٹرینوں کا افتتاح اور ٹریک کی بحالی کے بعد چین اور دیگر ممالک سے معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان ریلوے کو سہارا ملے گا۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو وفاقی وزراء شیخ رشید احمد اور فیصل واوڈاکے ہمراہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد دن رات پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے ٹیم ورک کے ساتھ بھر پور محنت کررہے ہیں ، ریلوے کے ریونیو میں ایک ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اوروزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ریلوے میں 10ہزار نوکریاں میرٹ پر دی جارہی ہیں کیونکہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کے ہوتے ہوئے ریلوے میں پرچی سسٹم کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ریلوے کا خسارہ ختم جبکہ بہت جلد پاکستان ریلوے میں نئی ٹرینیوں کا اضافہ ہوگا جس سے شہریوں کو ریل جیسی سستی سواری کی سہولت میسر ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں