کوئٹہ، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق چار روزہ دورے پر سوڈان روانہ،حافظ محمد ادریس قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر

بدھ 14 نومبر 2018 23:31

کوئٹہ، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق چار روزہ دورے پر سوڈان روانہ،حافظ محمد ادریس قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق چار روزہ دورے پر سوڈان روانہ ہوگئے ہیں ملک میں اپنی غیر موجودگی کے دوران انہوں نے حافظ محمد ادریس کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کیاہے حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام امیر جماعت کا حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں سینیٹر سراج الحق نے حافظ محمد ادریس سے حلف لیا اس موقع پر قائم مقام سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور ، محمد اصغر ، مولانا عبدالمالک و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق 19 نومبر کو واپس وطن پہنچیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں