ہم ملک توڑنا نہیں چا ہتے مگر واضح کر دیتے ہیں بحیثیت قوم دوسرے درجے کے شہری کے طور پر ملک میں نہیں رہنا چا ہتے،محمود خان اچکزئی

کچھ لو گوں کی غیر ذمہ داری کی یہ حد ہے کہ بات کرنے کی بجائے پی ٹی ایم کو امریکہ سے جوڑتے ہیں ایس پی طاہر خان داوڑ شہید کا قتل بالکل صحافی جمال کی قتل سے مماثل ہے اس کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بالکل جائز اور بجا ہے ، سمجھ نہیں آرہا کہ ملک کو کس طرف لے جا یا جا رہا ہے ملک کو چلانے کے لئے مثبت سوچ کی ضرورت ہے، طاہر خان داوڑ شہید کی فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:49

ہم ملک توڑنا نہیں چا ہتے مگر واضح کر دیتے ہیں بحیثیت قوم دوسرے درجے کے شہری کے طور پر ملک میں نہیں رہنا چا ہتے،محمود خان اچکزئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم ملک توڑنا نہیں چا ہتے مگر ایک بات واضح کر دیتے ہیں کہ ہم بحیثیت قوم دوسرے درجے کے شہری کے طور پر ملک میں نہیں رہنا چا ہتے کچھ لو گوں کی غیر ذمہ داری کی یہ حد ہے کہ بات کرنے کی بجائے پی ٹی ایم کو امریکہ سے جوڑتے ہیں ایس پی طاہر خان داوڑ شہید کا قتل بالکل صحافی جمال کی قتل سے مماثل ہے اس کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بالکل جائز اور بجا ہے ان خیالات کا انہوں نے طاہر خان داوڑ شہید کی فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آرہا کہ ملک کو کس طرف لے جا یا جا رہا ہے ملک کو چلانے کے لئے مثبت سوچ کی ضرورت ہے جب کوئی اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھا تا ہے تو ان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جا تا ہے ایس پی طاہر داوڑ اس ملک کے قانون کے رکھوالے تھے جب ان کیساتھ یہ ظلم ہو تا ہے تو ہم پھر کس طرح سمجھیں کہ اس ملک میں عام پشتونوں کی کیا حیثیت ہو گی پچھلے دنوںمیں دو واقعات ہوئی ایک سعودی عرب کے صحافی اور دوسرا طاہر خان داوڑ کا تھا سعودی عرب بھی منکر تھا کہ صحافی جمال کو ہم نے قتل نہیں کیا جب عالمی دبائو آگیا تو وہی سعودی عرب کہہ رہا ہے کہ پانچ سعودیوں کی موت ہو گئی ملک کو چلانے کے لئے پالیسی ہونی چا ہئے ہم ملک کو توڑنا نہیں چا ہتے مگر جب ہمارے ساتھ ظلم وزیادتی ہو گی تو پھر ہم اس ملک میں رہنے کے لئے تیار نہیں ہے اور نہ ہم دوسرے درجے کی شہری کی حیثیت سے رہنا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی اس طرح واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتی افسوس کا مقام ہے کہ جب بھی کوئی واقعہ ہو جا تا ہے تو واقعہ کو پی ٹی ایم کیساتھ جوڑتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونوں کی حقوق کی ترجمان ہے اور پشتونوں کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے کچھ لو گوں کی غیر ذمہ داری کی یہ حد ہے کہ بات کرنے کی بجائے پی ٹی ایم کو امریکہ سے جھوڑتے ہیں ایس پی طاہر خان داوڑ شہید کا قتل بالکل صحافی جمال کی قتل سے مماثل ہے اس کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بالکل جائز اور بجا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں