وزیراعلیٰ بلوچستان کا نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس افسرکی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایس پی (ر) نعیم کاکڑ پر نامعلوم افراد کی فائیرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے فائیرنگ کے نتیجے میں نعیم کاکڑ کے جا ںبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعہ کے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے و زیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں