ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)طاہر ظفر عباسی کی زیر صدارت عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر 12ربیع الاول کے جلوس اور محافل کے انعقاد پر انتظامات کا جائزہ

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)طاہر ظفر عباسی کی زیر صدارت عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر 12ربیع الاول کے جلوس اور محافل کے انعقاد کے سلسلے میں سیکورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کے جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی و صدر، سنی علماء کرام کے علاوہ ،پولیس ،ایف سی ،میٹروپولٹین کارپوریشن ،کیسکو اوردیگر متعلقہ اداروں کے آفسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عبدمیلادالنبیﷺکے جلوس اور اس میں شرکت کرنے والے افراد کی سہولت اور مشکلات کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔محافل کے انعقاد اور مرکزی جلوس کی سیکورٹی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پلان کے مطابق کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ روٹ کی صفائی ستھرائی کے سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ ہنگامی بنیادوں پرکام کرتے ہوئے جلداز جلد صفائی کی صورتحال بہتر اور کچرے ٹھکانے لگائے گا۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں مختلف شاہراہوں پر استقبالی گیٹ کی تنصب اور خوبصورتی کا کام بھی جلد مکمل کیاجائیگا۔ اور جہاں پر نکاسی آب کا مسئلہ درپیش ہوگا ان جگہوں پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر تعینات کئے جائیںگے۔تاکہ جلوس کسی قسم کی پریشانی کے بغیر مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ جلوس کے روٹ پر ٹریفک کے لئے متبادل راستہ فراہم کرنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑیگی۔

اجلاس میں فیصلہ ہواکہ مرکزی جلوس اور محافل کے انعقاد کے موقع پر لوڈشیڈنگ کے اوقات کار تبدیل کی جائے گی اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متبادل نظام کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی جشن ولادات رسول ﷺ نہایت عقیدت واحترام سے منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ کا جلوس کی حفاظت اور مناسبت سے سیکورٹی اوردیگر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں