صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ لوگوں کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہوں،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلوکا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر زمان مری ،ایم ایس ڈاکٹر صاحب خان مری بھی تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اور ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل سنیں ، ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی کے حوالے سے لوگوں نے صوبائی وزیر صحت کو شکایت کی ، جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ڈاکٹروں سمیت ادویات کی کمی کو دور کیا جائے گا - اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ لوگوں کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہو، محکمہ صحت میں خالی آسامیوں پر میرٹ کے ذریعے تعیناتیاں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کو رول ماڈل سٹی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ا ور عوام سے کئے گئے وعدے پو رے کردیے جائیں گے ، میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ جام کمال کی سربراہی میں پوری کابینہ اپنی دن رات ایک کر کے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں