صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پرویژنل ٹی بی پروگرام کے زیر اہتمام چار روزہ موبائل کیمپ کا افتتاح

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پرویڑنل ٹی بی پروگرام کے زیر اہتمام چار روزہ موبائل کیمپ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر زیرو ٹی بی ٹیم کے انچارج منظورالحق کاکڑ نے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کو پرویڑنل ٹی بی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پروینشل ٹی بی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر رحیم بگٹی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چار روزہ موبائل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں کوئٹہ سے خصوصی ٹیم ڈیجیٹل ایکسرے وین کے ساتھ پہنچ چکی ہے، چار روزہ کیمپ میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے ہر شخص، کا ایکسرا کرے گے اگر 70 پلس کمپیوٹر ایکسرے کا رزلٹ آجاتا ہے تو اس کا بلغم ٹیسٹ جدید جین ایکسپرٹ مشین سے کیا جاتا ہے اگر وہاں رزلٹ مثبت آیا تو پھر ٹی بی کے دوماہ، چھ ماہ اور کیٹگری 2 کے لئے مفت ادویات فراہم کئے جاتے ہیں، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے پروینشل ٹی بی پروگرام کے اقدامات کو سراہا اور ہدایت دی کہ اس وین سے ضلع کے دور دراز علاقوں میں ایکسرے کرائے جائے تاکہ عام آدمی کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسرہوں، صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر شیر زمان مری اور ایم ایس ڈاکٹر صاحب خان مری تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں