تربیت پانے والے ججز عدلیہ کی بہتری اور مقدمات کو بروقت نمٹنا نے کے لئے مثبت کردار ادا کریں،بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس نذیر احمد لانگوکابلوچستان جو ڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتام خواتین فیملی ججوں او ر قاضیوں کے لیے تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس نذیر احمد لانگو نے کہاہے کہ تربیت پانے والے ججز عدلیہ کی بہتری اور مقدمات کو بروقت نمٹنا نے کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان جو ڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتام خواتین فیملی ججوں او ر قاضیوں کے لیے تین روز ہ تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹر ار بلوچستان ہائی کورٹ روزی خان بڑ یچ اورڈی جی جو ڈ یشل اکیڈمی جسٹس ریٹا ئر ڈ سید انورآفتاب بھی موجو د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پر وگرام سے ججز کی استعدادکار میں اضا فہ ہوگا اوروہ اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریا ںاحن طر یقے سے نمٹا ئیں گے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سنئیر جج جسٹس نذیر احمد لانگو نے تربیت پانے والے خواتین فیملی ججوں اور قاضیوں میں اسناد تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں