دہشت گردی قابل مذ مت ہے ،کسی کو معا شرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیںدیںگے،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ کی پولیس افسرپر فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے دہشت گردی کے واقعہ میں ریٹا ئر ڈ پولیس آفیسر نعیم خان کاکڑ کے جاںبحق ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابل مذ مت ہے او رہم کسی کو معا شرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیںدیںگے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت اورو حشت پر مبنی ذہنیت کا خاتمہ ہمارے اتحاد و اتفاق سے ممکن ہے ۔انہوں نے قانون نا فذکرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصرکو جلد ازجلد گرفتار کریں۔گورنر نے مرحوم کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ نے ایس پی (ر) نعیم کاکڑ کا نا معلوم افراد کی فائیرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ مجرموں کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کو شکست فاش کی۔ دہشت گردوں کے لیے پاک سر زمین میں کوئی جگہ نہیں- حکومت ہر قسم کی دہشتگردی سے لڑنے کے لیے پر عزم ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں