اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ دینے کا اشارہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 17:49

اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ صورتحال سے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی دوستوں ے ساتھ مشاورت کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حالیہ اسمبلی بھی مکمل استحکام حاصل نہیں کر سکی۔یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی بھی جاری رہتی ہے۔

کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان حکومت میں بھی تناو سامنے آیا تھا تاہم معاملات طے پا گئے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔عہدہ چھوڑنے کی بنیادی وجہ حکمران جماعت میں پھوٹ پڑنا ہے جس سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو مایوس ہیں۔

(جاری ہے)

یک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، مزید خاموش رہنا حلقے اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں، اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، بحیثیت ایم پی اے کام کو ترجیح دوں گا جب کہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔                                                                                                         

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں