دنیا اور آخرت کی مشکلات سے نجات کا واحد راستہ قرآن وسنت کے پیروی میںہے، مولانا علی محمد ابوتراب

اتوار 18 نومبر 2018 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا کہ دنیا اور آخرت کی مشکلات سے نجات کا واحد راستہ قرآن وسنت کے پیروی میںہے اسلام ایک کامل اور جامع ترین دین ہے امت مسلمہ کو ثقافتی جنگ کا سامناہے اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی اقدار کی حفاظت بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل حدیث جامعہ سلفیہ کوئٹہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے علمائ ومشائخ کونسل صوبائی مجلس عاملہ اور ضلعی صدور وجنرل سیکرٹری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغی ضامرانی صوبائی نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا عصمت اللہ سالم مفتی سمیع اللہ مولانا محمد احمد واسطی مولانا زکریا ذاکر مولانا حزب اللہ عثمانی مولانا فیض الحق سمالانی نجیب اللہ عابد مولانا عبدالقاھر مینگل مولانا عبدالمتین صافی حاجی جعفر خان عمران زء مولانا فضل الرحمن ضامرانی مولانا حاجی محمد مردانزی مولانا امین اللہ ابوبکر ودیگر علماء ومشائخ بھی موجود تھے اجلاس سے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر اسلامی تہذیب و ثقافت کی یلغار ہماری اسلامی تہذیب کیلے بڑا خطرہ بن چکی ہے دینی اقدار کی پامالی ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے اس کے آگے بندھ باندھنے کی ضرورت ہے ثقافتی تسلط اقتصادی اور سیاسی تسلط سے زیادہ خطرناک ہے تہذیب و ثقافت ہی کسی قوم کے تشخص کا اصل سر چشمہ ہوتی ہے امت مسلمہ کو اپنی دینی و ثقافتی روایات کی حفاظت اپنی تآلف وتحریر اور ایمانی جذبے سے کرنا ہوگی کیونکہ اسلامی ثقافت ایک معیاری ثقافت ہے جو ایک معاشرے کے لیے اور انسانوں کے کسی بھی گروہ اور جماعت کے لیے اعلی ترین اقدار ومعیارات کی حامل ہے رہنماوں نے مزید کہا کہ اخلاقی فکری زبوں حالی کسی بھی تہذیب کے لے زہر قاتل ہوتی ہے آج مغربی اور ہندوانہ تہذیب اسلامی ممالک میں اپنے اثرات چھوڑ رہی ہے سوشل میڈیا اپنے مثبت کردار کیساتھ منفی اثرات بھ مرتب کررہاہے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو غیر اخلاقی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دینی تربیت کرنی ہوگی اور اس کے مقاصد سے آگاہ کرنا ہوگا دینی ومذہبی قوتوں کو میڈیا کے میدان میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آخر میں مولانا سمیع الحق حقانی کی بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت وقت سے مولانا کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت ترین سزا کامطالبہ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں